وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے دوسرے پائلٹ کو ریسکیو، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

W
Web Desk
5 اپریل، 2026
ایران میں گرنے والے امریکی طیارے کے دوسرے پائلٹ کو ریسکیو، ڈونلڈ ٹرمپ کی تصدیق

امریکی فوج نے ایران میں گرنے والے طیارے کے دوسرے پائلٹ کو بحفاظت ریسکیو کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جس کی تصدیق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کر دی ہے۔ اس پیشرفت کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے جبکہ ایران نے ریسکیو مشن کے دوران ایک اور امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

(واشنگٹن ڈی سی ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ امریکی فوج نے تاریخ کے خطرناک ترین ریسکیو آپریشنز میں سے ایک مکمل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پائلٹ کو نکالنے کے لیے درجنوں طیاروں کو ایرانی حدود میں داخل کیا گیا، جو جدید اور خطرناک ہتھیاروں سے لیس تھے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق "معزز کرنل" کو کامیابی سے نکال لیا گیا ہے اور وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کے علاقے سے دو ہوا بازوں کو بچانے کا یہ عسکری تاریخ میں پہلا واقعہ ہے اور امریکا کبھی بھی اپنے فوجیوں کو میدان میں تنہا نہیں چھوڑتا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ طیارے کے پائلٹ کو دو روز قبل ہی ریسکیو کر لیا گیا تھا اور اس دوران کسی بھی امریکی اہلکار کی ہلاکت یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے امریکی دعووں کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسکیو مشن کے دوران ایک اور امریکی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی حکام کے مطابق امریکی طیارہ اصفہان صوبے میں مار گرایا گیا۔

تاحال امریکا کی جانب سے ایران کے اس دعوے پر باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے دعوے خطے میں جاری کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

مشرق وسطیٰ میں جاری صورتحال پر عالمی برادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے تحمل اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 اپریل، 2026 کو 04:54 AM

آخری تدوین: 5 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین