صفحہ اول
24 مضامین

امریکی فوج کے ایران میں نئے حملے، میزائل سائٹس اور بارودی سرنگیں بچھانے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا گیا
امریکی فوج نے جنوبی ایران میں نئی فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے ایرانی میزائل لانچنگ سائٹس اور بارودی سرنگیں بچھانے کی کوشش کرنے والی کشتیوں کو نشانہ بنایا ہے

ٹرمپ نے ایران پر حملہ مؤخر کر دیا
ٹرمپ نے ایران پر ایک مرتبہ پھر حملہ مؤخر کر دیا ہے جبکہ پاکستان کے ذریعے نئے امن منصوبے پر مذاکرات جاری ہیں۔ ٹرمپ نے امریکی فوج کو مکمل اور بڑے پیمانے کے حملے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت بھی دی ہے

سان ڈیاگو کی مسجد پر فائرنگ، دو حملہ آوروں سمیت پانچ افراد ہلاک
حملہ آوروں کی عمریں 17 اور 19 سال تھیں۔ دونوں کی لاشیں کچھ دیر بعد ایک گاڑی سے ملیں اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق انہوں نے خود کو گولیاں مار کر خودکشی کی

امریکی محکمہ انصاف گوتم اڈانی کے خلاف مقدمات ختم کرنے کے قریب ؟
اڈانی کے وکیل رابرٹ جیوفرا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی وکیل بھی ہیں، نے محکمہ انصاف کو پیش کی گئی ایک تفصیلی دستاویز میں مؤقف اختیار کیا کہ مقدمہ کمزور اور قانونی دائرہ اختیار سے باہر ہے

چینی صدر شی جن پنگ کا ٹرمپ کو تائیوان کے معاملے پر سخت انتباہ
امریکی وفد کی جانب سے جاری بیان میں تائیوان کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے این بی سی نیوز کو تصدیق کی کہ تائیوان کا معاملہ اٹھایا گیا

ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا، کشیدگی میں اضافہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے پر ایران کے ردعمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے “مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دے دیا۔

امریکی کانگریس میں ایران۔امریکا ثالثی پر پاکستان کیلئے تعریفی قرارداد پیش
یہ قرارداد ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ال گرین نے امریکی ایوان نمائندگان میں 119ویں کانگریس کے دوسرے سیشن کے دوران پیش کی

ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی، شرائط نہ مانیں تو حملے مزید شدت اختیار کریں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تہران نے امریکی شرائط قبول نہ کیں تو حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

آبنائے ہرمز میں کشیدگی میں اضافہ، ایران کی امریکا کو سخت وارننگ، ٹرمپ کے “پروجیکٹ فریڈم” پر تنازع
ایرانی حکام کے مطابق پیر کے روز ایک امریکی بحری جہاز کو آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے “وارننگ شاٹ” فائر کیا گیا۔ ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے دعویٰ کیا کہ یہ اقدام امریکی جہاز کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے کیا گیا، تاہم کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی

ٹرمپ انتظامیہ کا جرمنی سے 5 ہزار امریکی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ
صدر ٹرمپ یورپی ممالک کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان جاری جنگ میں محدود تعاون پر سخت برہم ہیں

سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد
“86” امریکی سلینگ میں کسی شخص کو “ہٹانے” یا “ختم کرنے” کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ “47” موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ تھا

ایران کی تجاویز پر امریکا کا سخت مؤقف، ٹرمپ غیر مطمئن، جوہری پروگرام پر اختلاف برقرار
برطانوی خبر ایجنسی نے امریکی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی نئی تجاویز سے خوش نہیں کیونکہ اس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی واضح بات شامل نہیں۔

ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں، آبنائے ہرمز کھولنے کو مذاکرات کی پہلی شرط قرار
ایران نے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردیں، آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کو ترجیح دینے کی تجویز، جوہری مذاکرات بعد میں کرنے پر زور۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورۂ پاکستان منسوخ کر دیا
صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، کہا ایران جب چاہے امریکا سے براہِ راست بات کر سکتا ہے، اسلام آباد میں مجوزہ ایران امریکا ملاقات بھی ختم۔

ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے، بااختیار لوگوں سے مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ
امریکا کا ایران پر معاشی دباؤ مزید بڑھانے کا اعلان، نئی پابندیاں اور بحری ناکہ بندی سخت, امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران بات چیت کرنا چاہتا ہے اور امریکا ایسے لوگوں سے مذاکرات کر رہا ہے جو بااختیار ہیں۔

امریکا میں پاکستانی ڈاکٹر کی امریکی شہریت منسوخ کرنے کی کاروائی شروع
پاکستانی ڈاکٹر حسن شرجیل خان نابالغ بچی کے جنسی استحصال کے جرم میں 17 سال کی قید کی سزا کاٹ رہا ہے

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے پر روانہ ہوں گے
ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، خطے کی صورتحال اور امن مذاکرات پر مشاورت

ایرانی وزیر خارجہ کی مختصرٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع،حکومتی ذرائع
پاکستانی مصالحتی ٹیم کی اہم سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں کارروائیاں تین گنا بڑھانے کا حکم دے دیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائیوں کو تین گنا بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کی تاخیر یا نرمی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو متوقع، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کو ہو سکتا ہے جبکہ پاکستان اس عمل میں بدستور اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا افغان مہاجرین کو کانگو بھیجنے پر غور
امریکی امدادی تنظیم "افغان ایواک" کے سربراہ شان وین ڈائور کے مطابق افغان شہریوں کو دو آپشن دیے جا رہے ہیں: یا تو وہ طالبان کے زیر اقتدار افغانستان واپس جائیں یا پھر کانگو منتقل ہو جائیں

ایران کا پاکستان میں امریکہ سے مذاکرات پر غور
پاکستان کی جانب سے امریکی ناکہ بندی ختم کروانے کی کوششیں جاری ہیں، جسے ایران کی مذاکرات میں شرکت کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے

ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق واشنگٹن کی پالیسیوں میں کوئی مثبت تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا۔

میرے نمائندے مذاکرات کے لیے پیر کی تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مذاکرات کیلئے امریکی نمائندے کل اسلام آباد پہنچیں گے، ایران کو منصفانہ پیشکش دی گئی ہے۔
