وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں، صدر مملکت

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں، صدر مملکت

صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال۔

(اسلام آباد) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و ترقی کیلئے ریاستی کوششیں پوری قوت سے جاری ہیں اور دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سردار محمد عمر گورگیج، میر عبدالقدوس بزنجو، بلال مندوخیل، حسنیٰ بانو، نوابزادہ جمال رئیسانی، ملک شاہ گورگیج، فیصل جمالی، بخت کاکڑ، علی مدد جتک، نواب ثنااللہ زہری، علی حسن زہری اور لیاقت لہڑی شریک تھے۔

اس موقع پر صدر مملکت نے ملک بھر میں غیر ملکی پشت پناہی میں سرگرم دہشتگرد عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کی ترقی اور استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 06:05 PM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

پی این ایس سی کا جہاز ’بولان‘ 57 ہزار ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا
پاکستان

پی این ایس سی کا جہاز ’بولان‘ 57 ہزار ٹن پیٹرول لے کر کراچی پہنچ گیا

"اس بڑی کھیپ کی آمد سے ملک میں پیٹرول کی دستیابی کی صورتحال مزید بہتر ہوگی اور اسٹاک کی سطح مستحکم رہے گی، جو معاشی سرگرمیوں کے تسلسل کے لیے ناگزیر ہے۔"

Web Desk21 اپریل، 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال، پاکستان کے کردار کو سراہا

Web Desk20 اپریل، 2026
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک
پاکستان

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار سمیت دو خوارج ہلاک، ایک ہلاک خارجی کی پہچان دہشت گرد سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار کے نام سے ہوگئی،،

Web Desk20 اپریل، 2026