وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چین کا آبنائے ہرمز معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
چین کا آبنائے ہرمز معاملے پر ایران کی کھل کر حمایت کا اعلان

چین نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران کی حمایت کا اعلان کر دیا، چینی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کے ساتھ تجارتی و توانائی معاہدوں کا احترام کریں گے اور کسی مداخلت کو قبول نہیں کریں گے۔

بیجنگ:چین نے آبنائے ہرمز کے معاملے پرایران کی کھل کر حمایت کا اعلان کر دیا۔

چینی وزیر دفاع ایڈمرل ڈونگ جن نے کہا کہ چین کے بحری جہاز آبنائے ہرمز کے آر پار معمول کے مطابق آ جا رہے ہیں اور ایران کے ساتھ چین کے تجارتی اور توانائی معاہدے موجود ہیں، جن کا مکمل احترام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں سے بھی توقع ہے کہ وہ چین کے معاملات میں مداخلت نہ کریں۔ چینی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول میں ہے اور یہ چین کے لیے کھلا ہے۔

ایڈمرل ڈونگ جن نے مزید کہا کہ چین عالمی امن و استحکام کے لیے سنجیدہ ہے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کی ممکنہ بحری ناکہ بندی کی دھمکی پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین تحمل اور ضبط کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 02:12 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال، پاکستان کے کردار کو سراہا

Web Desk20 اپریل، 2026
ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان
تازہ ترین

ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق واشنگٹن کی پالیسیوں میں کوئی مثبت تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا۔

Web Desk20 اپریل، 2026
ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج
تازہ ترین

ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج

ایرانی فوج کا الزام، امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے جنگ بندی توڑی، نیوی گیشن سسٹم غیر فعال، ایران نے جلد جواب دینے کا اعلان کیا۔

Web Desk20 اپریل، 2026