وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان

W
Web Desk
29 مئی، 2026
ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کر دی، ایرانی نیوکلیئر مواد نکالنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کبھی ایٹمی ہتھیار نہیں رکھ سکے گا۔ ٹرمپ نے ایرانی نیوکلیئر مواد کو زمین سے نکال کر تباہ کرنے کا بھی اعلان کیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس بات پر متفق ہونا ہوگا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار یا ایٹم بم حاصل نہیں کرے گا۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی کے باعث رُکے ہوئے جہازوں کو اب گزرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے اور عالمی تجارتی راستوں کو بحال رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایرانی نیوکلیئر مواد تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور یہ مواد منہدم پہاڑوں کے نیچے گہرائی میں دفن ہے۔ ٹرمپ کے مطابق افزودہ یورینیم کی یہ تباہی 11 ماہ قبل امریکی بی ٹو بمبار طیاروں کے حملے کے نتیجے میں ہوئی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین کے پاس ایسی جدید تکنیکی صلاحیت موجود ہے جس کے ذریعے زمین میں دفن ایرانی نیوکلیئر مواد کو نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ عمل ایران اور عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

امریکی صدر کے مطابق نکالے گئے نیوکلیئر مواد کو دوبارہ تباہ کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر غیر مؤثر بنایا جا سکے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ صورتحال کا جائزہ لینے اور حتمی فیصلے کے لیے سیچوایشن روم میں اہم اجلاس کر رہے ہیں، جہاں امریکی قومی سلامتی کے اعلیٰ حکام بھی موجود ہوں گے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر ٹرمپ کے اس بیان کے بعد خطے میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، جبکہ ماہرین اس اعلان کو مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال میں اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 03:38 PM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

امریکا: 27 لاکھ زندہ افراد کو سوشل سیکیورٹی ریکارڈ میں مردہ ظاہر کرنے کے مبینہ منصوبے کا انکشاف
امریکا

امریکا: 27 لاکھ زندہ افراد کو سوشل سیکیورٹی ریکارڈ میں مردہ ظاہر کرنے کے مبینہ منصوبے کا انکشاف

امریکا میں سوشل سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن کے سابق عہدیدار نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کے بعض حکام نے تقریباً 27 لاکھ زندہ افراد کو "ڈیتھ ماسٹر فائل" میں شامل کر کے مردہ ظاہر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ادارے نے ان الزامات کی تردید کر دی ہے

محمد نعیم اختر10 جون، 2026
ایران کو مذاکرات میں تاخیر کی قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ کی سخت وارننگ
تازہ ترین

ایران کو مذاکرات میں تاخیر کی قیمت چکانا ہوگی، ٹرمپ کی سخت وارننگ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات میں تاخیر کی بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس کے کئی اہم دفاعی شعبے تباہ ہو چکے ہیں

Web Desk10 جون، 2026
ایران جنگ کو عراق اور افغانستان جیسی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے، جے ڈی وینس
امریکا

ایران جنگ کو عراق اور افغانستان جیسی شکل اختیار نہیں کرنے دیں گے، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازع کو عراق اور افغانستان جیسی طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے سفارت کاری کی کامیابی اور ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کی امریکی پالیسی پر زور دیا

Web Desk10 جون، 2026