وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر گلگت بلتستان سے صوبہ بدر

W
Web Desk
29 مئی، 2026
صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر گلگت بلتستان سے صوبہ بدر

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا، جبکہ کئی دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو بھی علاقے سے نکالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں

(گلگت) صدر پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا جنید اکبر خان کو گلگت بلتستان سے صوبہ بدر کر دیا گیا، جبکہ پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو بھی علاقے سے نکالنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اراکینِ قومی اسمبلی سلیم الرحمٰن، سید محبوب شاہ، ڈاکٹر امجد علی خان اور ایم پی اے نعیم خان کو بھی صوبہ بدر کیا گیا ہے۔

صوبہ بدر کیے جانے کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر خان نے کہا کہ وہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے فی الحال علاقے سے جا رہے ہیں، تاہم اگر کسی دوسری جماعت کا رہنما انتخابی مہم کے لیے آیا تو وہ دوبارہ واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پورے گلگت بلتستان کی پولیس بھی آ جائے تو وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور دوبارہ واپسی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی صوبہ بدری کے فیصلے کے بعد سیاسی حلقوں میں نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جبکہ پارٹی کارکنوں کی جانب سے بھی اس اقدام پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 مئی، 2026 کو 04:54 PM

آخری تدوین: 29 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

دفاع کیلئے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی چیلنجز کے باوجود دفاع کے لیے وسائل کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، جبکہ روزگار، برآمدات اور معاشی استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری ہیں

Web Desk10 جون، 2026
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
پاکستان

پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید

مظفرآباد کے قریب پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا

Web Desk10 جون، 2026
اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق
پاکستان

اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو کے درمیان رابطہ، سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے بعد اسحاق ڈار اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم رابطہ ہوا، جس میں سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے کا موقع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے

Web Desk10 جون، 2026