وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد افواہ قرار

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، سرچ آپریشن کے بعد افواہ قرار

جنوبی بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملی، پولیس نے سرچ آپریشن کے بعد اطلاع کو جعلی قرار دے دیا۔

(ممبئی)جنوبی بھارت کی تامل اور تیلگو فلموں کی معروف اداکارہ تریشا کرشنن کے چنئی میں واقع گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہونے کے بعد سکیورٹی ادارے حرکت میں آ گئے، تاہم بعد ازاں اطلاع کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل ناڈو کے ڈی جی پی کنٹرول روم کو ایک دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ تریشا کرشنن کے گھر اور بنگلادیشی ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر بم نصب کیے گئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر سکیورٹی اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔ تاہم مکمل تلاشی کے بعد کسی قسم کا دھماکا خیز مواد نہیں ملا اور دھمکی کو بے بنیاد قرار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 43 سالہ تریشا کرشنن، جو جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کی مہنگی ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ممکنہ طور پر بھتہ وصولی کیلئے ایسی جعلی دھمکیوں کا نشانہ بنائی گئی ہوں۔ اس سے قبل اداکار رجنی کانت اور دھنوش کو بھی اسی نوعیت کی جعلی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں چنئی ڈی جی پی آفس کو متعدد جعلی بم دھمکیوں والی ای میلز موصول ہو چکی ہیں، جن میں معروف شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے کہا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار افراد کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 05:44 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین