وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
پاکستان کا آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی بحالی کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان آبنائے ہرمز میں معمول کی بحری نقل و حرکت کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔

(نیویارک) عاصم افتخار نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا واضح اور دو ٹوک مؤقف ہے، جاری تنازع نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کو بھی متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کے آغاز سے ہی پاکستان نے مذاکرات کی بحالی اور کشیدگی میں کمی کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے 11 اور 12 اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات کی کامیاب میزبانی کی، جو پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کا نتیجہ تھے۔ ان مذاکرات کے ذریعے پاکستان خطے میں جنگ کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال دنیا بھر کے ممالک پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔ اگر عسکری کشیدگی اور رکاوٹیں برقرار رہیں تو انسانی مشکلات میں اضافہ ہوگا اور یہ اثرات وسیع معاشی بحران کی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آبنائے ہرمز کو جلد از جلد دوبارہ کھولنے اور حالات کو معمول پر لانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، جبکہ مشکل حالات میں خلیج تعاون کونسل ممالک کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کیا گیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 05:35 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج
تازہ ترین

ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج

ایرانی فوج کا الزام، امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے جنگ بندی توڑی، نیوی گیشن سسٹم غیر فعال، ایران نے جلد جواب دینے کا اعلان کیا۔

Web Desk20 اپریل، 2026
ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ
دُنیا

ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پرچم والے ایک بڑے مال بردار بحری جہاز نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی جس پر امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Web Desk20 اپریل، 2026
بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک
پاکستان

بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار سمیت دو خوارج ہلاک، ایک ہلاک خارجی کی پہچان دہشت گرد سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار کے نام سے ہوگئی،،

Web Desk20 اپریل، 2026