وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایران سے مقابلہ ختم نہیں ہوا، کسی بھی وقت نئی پیش رفت ہو سکتی ہے: نیتن یاہو

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
ایران سے مقابلہ ختم نہیں ہوا، کسی بھی وقت نئی پیش رفت ہو سکتی ہے: نیتن یاہو

اسرائیلی وزیراعظم کا جنگ جاری رہنے کا دعویٰ، ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کیلئے وفد اسلام آباد بھیجنے کا اعلان

(تل ابیب) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مقابلہ ابھی ختم نہیں ہوا اور کسی بھی وقت نئی پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے مقبوضہ بیت المقدس میں ارجنٹائن کے صدر حاوییر ملی سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کے ساتھ حالت جنگ میں ہے اور صورتحال ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور کسی بھی لمحے نئی پیش رفت ہو سکتی ہے، اسرائیل اپنی سکیورٹی کے حوالے سے مکمل طور پر تیار ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس مذاکرات کے اگلے دور میں پاکستان میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے تاکہ ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے بات چیت کی جا سکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ بدھ کو جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں اپنا وفد بھیج رہے ہیں۔ تاہم انہوں نے تہران پر آبنائے ہرمز میں موجودہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا۔

ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ کے حتمی خاتمے کا معاہدہ نہ ہوا تو امریکہ ایران کے پاور اسٹیشنز اور پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

خطے میں بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ مذاکرات کے باعث عالمی سطح پر صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، جبکہ پاکستان میں متوقع مذاکرات کو اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 05:07 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا

ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیزفائر میں توسیع نہیں ہوگی، امریکا ایران کے خلاف ملٹری آپریشن دوبارہ شروع کرنے کیلئے تیار ہے۔

Web Desk21 اپریل، 2026
پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تعیناتی پر برطانوی وزیراعظم کی معافی،
دُنیا

پیٹر مینڈلسن کی بطور سفیر تعیناتی پر برطانوی وزیراعظم کی معافی،

برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے پیٹر مینڈلسن کی امریکا میں بطور سفیر تعیناتی پر معافی مانگ لی، جیفری ایپسٹین سے تعلقات سامنے آنے پر سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا۔

Web Desk21 اپریل، 2026
ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان
دُنیا

ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے: صدر مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران دباؤ میں نہیں آئے گا، امریکا ایران کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنا چاہتا ہے، مذاکرات کیلئے اعتماد اور معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے۔

Web Desk21 اپریل، 2026