وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران سے معاہدہ قریب، باضابطہ اعلان جلد متوقع: صدر ٹرمپ

W
Web Desk
24 مئی، 2026
ایران سے معاہدہ قریب، باضابطہ اعلان جلد متوقع: صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بیشتر امور طے پا چکے ہیں اور جلد باضابطہ اعلان کیا جائے گا، اس سلسلے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بھی بات ہوئی

ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور معاہدے کے بیشتر معاملات طے پا چکے ہیں، جبکہ جلد اس کا باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ مذاکرات اپنے حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور متعدد اہم نکات پر اتفاق رائے حاصل کر لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاملے پر انہوں نے مختلف مسلم ممالک کے رہنماؤں سے رابطے کیے، جن میں سید عاصم منیر بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ تفصیلی گفتگو ہوئی جس میں خطے کی صورتحال اور ممکنہ معاہدے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے محمد بن سلمان، محمد بن زاید، شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، محمد بن عبدالرحمن آل ثانی، رجب طیب اردوان اور عبدالفتاح السیسی سے بھی رابطہ کیا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ معاہدہ مکمل ہونے کے بعد آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا، جس سے عالمی تجارتی اور توانائی ترسیل کے نظام میں بہتری آئے گی۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد خطے میں جاری سفارتی سرگرمیوں اور ممکنہ امن معاہدے پر عالمی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 05:17 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین