وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

W
Web Desk
28 مئی، 2026
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پہلا تاریخی ٹیسٹ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں جبکہ دوسرا کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا

(ٹرینیڈاڈ) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف آئندہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم جولائی اور اگست میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جولائی تک برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 2 سے 6 اگست تک تاریخی کوئنز پارک اوول میں کھیلا جائے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی کو کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا، جس کے باعث کرکٹ شائقین میں خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز سے قبل سری لنکا کے خلاف تمام فارمیٹس کی سیریز کھیلے گی۔ اس کے علاوہ جولائی میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز بھی شیڈول کا حصہ ہے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے ویسٹ انڈیز کا یہ دورہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تناظر میں بھی اہم تصور کیا جا رہا ہے، جہاں دونوں ٹیمیں قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کی کوشش کریں گی۔

کرکٹ ماہرین کے مطابق اسپن اور باؤنس سے بھرپور کیریبیئن وکٹیں دونوں ٹیموں کے لیے سخت چیلنج ثابت ہوسکتی ہیں، جبکہ شائقین کو ایک سنسنی خیز ٹیسٹ سیریز کی امید ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 مئی، 2026 کو 03:32 PM

آخری تدوین: 28 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
پاکستان

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر دیا۔ سروے کے مطابق حکومت زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں کئی معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی، تاہم معیشت کے بعض اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا

Web Desk11 جون، 2026
لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ
پاکستان

لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہے، تاہم ریاستی اداروں کو تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنانا مناسب نہیں

Web Desk11 جون، 2026
ٹرمپ کی ایران کو آج رات بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
امریکا

ٹرمپ کی ایران کو آج رات بڑی فوجی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت فوجی کارروائی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آج رات ایران کو سخت نشانہ بنائے گا۔ ٹرمپ نے ایران کی عسکری صلاحیتوں اور تیل تنصیبات سے متعلق بھی اہم دعوے کیے ہیں

Web Desk11 جون، 2026