وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بجلی مہنگی،صارفین پر12ارب45کروڑروپے کااضافی بوجھ

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
بجلی مہنگی،صارفین پر12ارب45کروڑروپے کااضافی بوجھ

فروری کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1روپے42پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی,کے الیکٹرک سمیت بجلی صارفین سے اضافہ اپریل کے بلوں میں وصول کیا جائیگا

(اسلام آباد )نیپرا نے ملک بھر کیلئے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے42پیسے مہنگی کر دی، کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین پر 12ارب45کروڑ کا ا ضافی بوجھ ڈال دیا گیا۔نیپرا کی جارنب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی فروری2026کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں مہنگی کی گئی، اضافہ بجلی صارفین سے اپریل کے بلو ں میں وصول کیا جائے گا۔

حکومتی پالیسی گائیڈ کے مطابق اطلاق کے الیکڑک صارفین پر بھی ہو گا جبکہ لائف لائن صارفین اور الیکڑک وہیکل چارجنگ سٹیشز پر اطلاق نہیں ہو گا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے جنوروی کی ماہانہ فیو ل ایڈ جسٹمنٹ میں بجلی ایک ورپے63پیسے مہنگی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق حالیہ اضافے سے بجلی صارفین پر12ارب45کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 11:53 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار: ایران نے امریکی دعوے مسترد کر دیے، کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان
پاکستان

آبنائے ہرمز پر کشیدگی برقرار: ایران نے امریکی دعوے مسترد کر دیے، کنٹرول برقرار رکھنے کا اعلان

ایران نے آبنائے ہرمز پر امریکی دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول بدستور ایرانی مسلح افواج کے پاس ہے، جبکہ امریکہ نے بارودی سرنگیں ہٹانے اور بحری آپریشنز شروع کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

Web Desk12 اپریل، 2026
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ختم نہیں ہوئی، مزید کارروائی کا عندیہ: نیتن یاہو
پاکستان

ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ختم نہیں ہوئی، مزید کارروائی کا عندیہ: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی اور اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Web Desk12 اپریل، 2026
پاکستان ثالثی جاری رکھے گا، ایران اور امریکہ سے جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنے کی اپیل: اسحاق ڈار
پاکستان

پاکستان ثالثی جاری رکھے گا، ایران اور امریکہ سے جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنے کی اپیل: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہے گا اور امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھیں گے۔

Web Desk12 اپریل، 2026