وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لبنان اور ایران پر حملہ ترکیے پر حملہ تصور ہوگا، طیب اردوان کا سخت انتباہ

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
لبنان اور ایران پر حملہ ترکیے پر حملہ تصور ہوگا، طیب اردوان کا سخت انتباہ

ترک صدر طیب نے خبردار کیا ہے کہ لبنان اور ایران پر کسی بھی حملے کو ترکیہ پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

(ترکیہ) انقرہ میں مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر بیان دیتے ہوئے ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اوراسرائیل کو آگ سے کھیلنا بند کرنا ہوگا۔

طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل امن عمل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے سے باز رہے، بصورت دیگر ترکیہ سخت ردعمل دینے پر مجبور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے کی قیمت اسرائیل کو چکانا پڑے گی۔

ترک صدر نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو اسرائیل پر کارروائی کرنا ترکیہ کا فرض ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ترکیہ نےکار اباخ اور لیبیا میں مداخلت کی، اسی طرح اسرائیل کے معاملے میں بھی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔

طیب اردوان نےپاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان ثالثی نہ کر رہا ہوتا تو ترکیہ پہلے ہی سخت اقدام کر چکا ہوتا۔ انہوں نے وزیراعظم نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خون اور نفرت میں اندھے ہو چکے ہیں اور ان کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔

ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے سینکڑوں نہتے لبنانی شہریوں کو نشانہ بنایا، جو انتہائی تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 02:30 PM

آخری تدوین: 12 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی
پاکستان

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر "شالامار" نے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لی ہے اور جہاز 19 اپریل کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

Web Desk17 اپریل، 2026
پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ
پاکستان

پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ

پاکستان میں جدید ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلی تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

Web Desk17 اپریل، 2026
بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات انہیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

Web Desk17 اپریل، 2026