وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ریورس گیئر

W
Web Desk
20 مئی، 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ریورس گیئر

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی

(کراچی) عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں کو ایک بار پھر ریورس گیئر لگ گیا، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 6800 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 70 ہزار 362 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی تبدیلی ریکارڈ کی گئی اور یہ 5 ہزار 830 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 3 ہزار 259 روپے تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 125 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 974 روپے پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی، جہاں فی اونس سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 480 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کرتا رہا۔

ماہرین کے مطابق عالمی اقتصادی صورتحال، امریکی ڈالر کی قدر اور سرمایہ کاروں کے رجحانات میں تبدیلی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 مئی، 2026 کو 12:34 PM

آخری تدوین: 20 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور، میری لینڈ میں چاند رات میلہ سج گیا، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور، میری لینڈ میں چاند رات میلہ سج گیا، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں عیدالاضحیٰ سے قبل شاندار چاند رات میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا۔ میلے میں روایتی ثقافت، رنگا رنگ اسٹالز، لذیذ کھانےشرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی

محمد نعیم اختر27 مئی، 2026
ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شمولیت کا مطالبہ
پاکستان

ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شمولیت کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کے بعد سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے اور دیگر مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں، بصورت دیگر خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے

Web Desk26 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج آج وقوفِ عرفہ ادا کریں گے، میدان عرفات میں خطبۂ حج، دعاؤں اور عبادات کا روح پرور سلسلہ جاری رہے گا، سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے

Web Desk26 مئی، 2026