وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل اختیار برقرار رہے گا: بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری

W
Web Desk
24 مئی، 2026
آبنائے ہرمز پر ایران کا مکمل اختیار برقرار رہے گا: بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری

ایران کے خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ کسی بھی معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز ایران کے انتظام اور کنٹرول میں رہے گی

(تہران)ابراہیم ذوالفقاری نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور ایران کے مکمل کنٹرول اور انتظام میں رہے گی اور اس حوالے سے امریکی صدر کے حالیہ بیانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے۔

خاتم الانبیا ہیڈ کوارٹرز کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کا بیان نامکمل اور حقیقت سے بعید ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود آبنائے ہرمز کی نگرانی، سمندری راستوں کا تعین اور انتظامی اختیارات مکمل طور پر ایران کے پاس رہیں گے۔

ابراہیم ذوالفقاری کے مطابق آبنائے ہرمز خطے کی اہم ترین بحری گزرگاہ ہے اور ایران اپنی خودمختاری اور قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ایرانی حکام کے بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب خطے میں سکیورٹی صورتحال، عالمی توانائی ترسیل اور ایران سے متعلق سفارتی سرگرمیوں پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 04:31 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین