وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

بالٹی مور میں اکنا کے تین روزہ سالانہ کنونشن کا آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت

محمد نعیم اخترمحمد نعیم اختر
24 مئی، 2026
بالٹی مور میں اکنا کے تین روزہ سالانہ کنونشن کا آغاز، ہزاروں افراد کی شرکت

بالٹی مور، میری لینڈ میں اسلامی تنظیم “اکنا” (ICNA) کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ کنونشن کا آغاز ہو گیا۔ پروگرام میں امریکہ سمیت پاکستان، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے ہزاروں افراد شریک ہوئے، جن میں علماء، اسکالرز، سماجی کارکنان، خواتین اور نوجوان شامل ہیں۔

( بالٹی مور) بالٹی مور، میری لینڈ میں اسلامی تنظیم “اکنا” (ICNA) کے زیرِ اہتمام تین روزہ سالانہ کنونشن کا آغاز ہو گیا۔ پروگرام میں امریکہ سمیت پاکستان، کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک سے ہزاروں افراد شریک ہوئے، جن میں علماء، اسکالرز، سماجی کارکنان، خواتین اور نوجوان شامل ہیں۔

کنونشن کا مقصد فلاحی منصوبوں کے لیے فنڈز جمع کرنا، امتِ مسلمہ کو درپیش مسائل پر آگاہی دینا اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ مقررین نے اتحاد، تعلیم، اخلاقیات اور سماجی خدمت کی اہمیت پر زور دیا۔

پروگرام میں فلسطین، کشمیر، غزہ اور دیگر انسانی بحرانوں پر خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے گئے، جبکہ اسلاموفوبیا، نوجوانوں کی تربیت اور خاندانی نظام جیسے موضوعات پر گفتگو کی گئی۔

ایونٹ میں اسلامی کتابوں، کپڑوں، عطریات اور مختلف ثقافتی و کھانے پینے کے اسٹالز نے شرکاء کی توجہ حاصل کی۔ منتظمین کے مطابق تین روزہ پروگرام کے دوران مزید علمی، سماجی اور فلاحی سرگرمیاں جاری رہیں گی

شیئر کریں:
محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر

محمد نعیم اختر، واشنگٹن ڈی سی میں وائسز آف امریکا کیلئے بطور بیوروچیف فرائض انجام دے رہے ہیں

شائع ہوا: 24 مئی، 2026 کو 03:53 AM

آخری تدوین: 24 مئی، 2026

متعلقہ مضامین