وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

لبنان پر اسرائیلی حملے، 254 افراد شہید، لبنان میں یوم سوگ

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
لبنان پر اسرائیلی حملے، 254 افراد شہید، لبنان میں یوم سوگ

لبنان کے دارالحکومت بیروت سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 254 افراد شہید جبکہ 165 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، جس کے بعد لبنان میں آج یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(بیروت) لبنانی حکام کے مطابق حملوں کے بعد ملک بھر میں سرکاری دفاتر بند رکھے گئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری بنیادی ڈھانچے کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے جس سے صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے چند گھنٹوں بعد ہونے والی اس خونریزی کو ناقابل یقین قرار دیتے ہوئے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو دیرپا بنانے کے لیے لبنان کو بھی شامل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے اپیل کی کہ جنگ بندی کو برقرار رکھنا خطے کے امن کے لیے اہم قدم ہوگا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق لبنان میں اسرائیلی حملوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے اور جنگ بندی کے مستقبل پر بھی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 06:55 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر
تازہ ترین

آسٹریلیا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون آرمی چیف مقرر

آسٹریلیا نے اپنی فوجی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے پہلی مرتبہ ایک خاتون کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سوزن کوئل جولائی میں عہدہ سنبھالیں گی اور موجودہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن اسٹیورٹ کی جگہ لیں گی۔

Web Desk13 اپریل، 2026
ٹرمپ اور پوپ لیو 16 کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی
تازہ ترین

ٹرمپ اور پوپ لیو 16 کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو 16 کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں دونوں شخصیات نے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی ہے۔

Web Desk13 اپریل، 2026
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
تازہ ترین

نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران

ایرانی قیادت نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد دنیا جلد ہی 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پٹرول کو یاد کرے گی۔

Web Desk13 اپریل، 2026