وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول

W
Web Desk
21 اپریل، 2026
سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول

سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر موصول، 3 ارب ڈالر ڈیپازٹ کی دوسری قسط آگئی

(اسلام آباد) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بتایا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان کو مزید ایک ارب امریکی ڈالر موصول ہو گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 20 اپریل کی ویلیو ڈیٹ پر سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر موصول ہوئے، جو سعودی عرب کی جانب سے فراہم کیے گئے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ کی دوسری قسط ہے۔

اس سے قبل 15 اپریل کو ویلیو ڈیٹ پر 2 ارب ڈالر کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہو چکی تھی۔ اسٹیٹ بینک حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے فراہم کی گئی مالی معاونت سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

حکام کے مطابق یہ رقم پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 اپریل، 2026 کو 11:55 AM

آخری تدوین: 21 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین