وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم تبدیل، 2026 سے نیا 5 ٹریک فارمیٹ نافذ

W
Web Desk
15 جون، 2026
پی سی بی کا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم تبدیل، 2026 سے نیا 5 ٹریک فارمیٹ نافذ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی اصلاحات کرتے ہوئے پرانے اے، بی، سی اور ڈی گریڈز ختم کر دیے۔ 2026 سے نیا پانچ ٹریک سسٹم نافذ ہوگا، جس میں کھلاڑیوں کی درجہ بندی مختلف فارمیٹس کی بنیاد پر کی جائے گی

پاکستان کرکٹ بورڈنے سینٹرل کنٹریکٹس کے نظام میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے 2026 کے کنٹریکٹ سائیکل سے نیا پانچ ٹریک فارمیٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نئے نظام کے تحت روایتی اے، بی، سی اور ڈی کیٹیگریز ختم کر دی گئی ہیں اور اب کھلاڑیوں کی درجہ بندی ان کے متعلقہ فارمیٹ کی کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر قیادت متعارف کرائے گئے نئے ماڈل کے مطابق ٹریک اے بی میں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹرز، ٹریک اے میں ریڈ بال اسپیشلسٹ، ٹریک بی سی میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی جبکہ ٹریک ڈی میں ٹی ٹوئنٹی اور فرنچائز اسپیشلسٹ شامل ہوں گے۔

پی سی بی کے مطابق نئے نظام میں ہر کھلاڑی کا موازنہ صرف اپنے ہی فارمیٹ کے دیگر کرکٹرز سے کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز کو دنیا بھر کی ریڈ بال اور فرسٹ کلاس لیگز میں شرکت کی اجازت بھی دی جائے گی تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آ سکے۔

سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کو تین مختلف مراحل سے گزرنا ہوگا، جن میں میڈیکل اسسمنٹ، ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت اور مجموعی کارکردگی کا جائزہ شامل ہوگا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نئے نظام پر کھلاڑیوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جا چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ شکایت نہیں رہے گی کہ کسی کو اے یا بی کیٹیگری نہیں ملی، کیونکہ پورا نظام فارمیٹ کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا ہے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کو لازمی بنایا جا رہا ہے اور جو پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ سے دور رہیں گے، انہیں اس کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس موقع پر پی سی بی کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے کہا کہ پرانے کیٹیگری سسٹم کی جگہ پانچ نئے فارمیٹ ٹریکس متعارف کرانا وقت کی ضرورت تھی۔ ان کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے تاکہ ریڈ بال کرکٹ کو فروغ مل سکے اور کھلاڑی اپنے مخصوص فارمیٹ کے مطابق واضح راستہ اختیار کر سکیں۔

وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ عالمی کرکٹ کا منظرنامہ تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور اسی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فریم ورک تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے اس دستاویز کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو بھی تقویت ملے گی۔

دوسری جانب پی سی بی کے میڈیکل ہیڈ ڈاکٹر جاوید مغل نے کہا کہ جدید کرکٹ میں فٹنس کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے، اسی لیے تمام کھلاڑیوں کی جامع میڈیکل اسسمنٹ کی گئی ہے اور اس نئے طریقہ کار کو حتمی شکل دینے میں کئی ماہ صرف کیے گئے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ نیا سینٹرل کنٹریکٹ سسٹم 2026 سے باقاعدہ طور پر نافذ العمل ہوگا اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی کارکردگی، فٹنس اور ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستگی کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 جون، 2026 کو 01:21 PM

آخری تدوین: 15 جون، 2026

متعلقہ مضامین

 لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس
تازہ ترین

لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امن معاہدے کے احترام پر زور دیا۔ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت، آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم نکات بھی بیان کیے

Web Desk18 جون، 2026
پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملے گا، شفاف فارمولے کیلئے کمیٹی قائم: علی پرویز ملک
پاکستان

پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو ملے گا، شفاف فارمولے کیلئے کمیٹی قائم: علی پرویز ملک

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے شفاف ہفتہ وار فارمولہ تیار کرنے کی غرض سے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے

Web Desk18 جون، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سوئٹزرلینڈ منسوخ

وزیراعظم شہباز شریف نے سوئٹزرلینڈ کا مجوزہ دورہ منسوخ کر دیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایران امریکا مذاکراتی عمل آئندہ 60 روز تک جاری رہے گا جبکہ پاکستان ثالثی کے عمل میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا

Web Desk18 جون، 2026