وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان

W
Web Desk
19 جون، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا

(اسلام آباد) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کر دیا۔

وزیراعظم کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری کا پورا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کر رہی ہے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو عوام کو درپیش مشکلات کا مکمل احساس ہے اور مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر قوم کی شکر گزار ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی بچت میں سے 129 ارب روپے استعمال کر کے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے میں معاشی دباؤ کے باوجود پاکستان میں توانائی کا بحران پیدا نہیں ہوا، نہ ایندھن کی قلت ہوئی اور نہ ہی فیول راشننگ کی ضرورت پیش آئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کے باہمی تعاون سے ملکی معیشت کو مستحکم رکھنے میں مدد ملی، جس پر وہ تمام وزرائے اعلیٰ کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مہنگائی میں مزید کمی اور معاشی استحکام کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ثالثی کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے جو ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کو پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز قرار دیا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور امن کوششوں میں شامل حکومتی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے معاشی ٹیم، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ اور وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سمیت متعلقہ حکام کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 19 جون، 2026 کو 01:21 PM

آخری تدوین: 19 جون، 2026

متعلقہ مضامین

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
پاکستان

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمے میں پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

Web Desk20 جون، 2026
 محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے اہم ملاقات، ایران امریکا معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو
تازہ ترین

محسن نقوی کی تہران میں عباس عراقچی سے اہم ملاقات، ایران امریکا معاہدے اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور وزیر داخلہ سکندر مومنی سے ملاقات کی۔ ایران امریکا معاہدے، علاقائی امن، سکیورٹی صورتحال اور سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے اہم مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا

Web Desk20 جون، 2026
ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور آج، اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ
تازہ ترین

ایران امریکا مذاکرات کا پہلا دور آج، اسٹیو وٹکوف سوئٹزرلینڈ روانہ

امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی مفاہمتی یادداشت کے بعد مذاکرات کا پہلا دور آج سوئٹزرلینڈ میں متوقع ہے۔ امریکی نمائندہ اسٹیو وٹکوف روانہ ہو گئے جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی بھی آمد متوقع ہے

Web Desk20 جون، 2026