وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

بنوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

W
Web Desk
20 جون، 2026
بنوں میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی

(بنوں) خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے نیم قبائلی علاقے برغنتو میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) یاسر آفریدی کے مطابق تھانہ احمد زئی کی حدود میں پہلا دھماکہ سواریوں سے بھرے ایک ڈاٹسن کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ اسی دوران دوسرا دھماکہ بھی ہو گیا، جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

پولیس کے مطابق ڈاٹسن گاڑی میں ہاتھی خیل قوم کے افراد سوار تھے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو آر ایچ سی منتقل کر دیا گیا جبکہ زخمیوں کو علاج کے لیے کے جی این اسپتال پہنچایا گیا۔ زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او یاسر آفریدی نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سڑک کنارے نصب دیسی ساختہ بارودی مواد (آئی ای ڈی) دھماکے کا سبب بن سکتا ہے، تاہم حتمی نوعیت کا تعین فرانزک اور تفتیشی عمل مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیلدار سب ڈویژن وزیر عابد اللہ کی گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آئی جسے نقصان پہنچا، تاہم وہ خود محفوظ رہے۔

واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ دھماکوں میں ملوث عناصر کی تلاش جاری ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی عالمی سفارتی کامیابیوں اور امن کے فروغ کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے علاقائی اور عالمی امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردی انسانیت، پاکستان کے امن اور قومی استحکام کے خلاف ایک گھناؤنی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں اور دہشت گردوں سمیت ان کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک ریاست اور سکیورٹی اداروں کی جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 جون، 2026 کو 08:47 AM

آخری تدوین: 20 جون، 2026

متعلقہ مضامین

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری
پاکستان

نو مئی مقدمہ: یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید، شاہ محمود قریشی بری

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی مقدمے میں پی ٹی آئی کے چار رہنماؤں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا گیا

Web Desk20 جون، 2026
جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم منظور کرلیں، ہائیکورٹس کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم
تازہ ترین

جوڈیشل کمیشن نے ججز تقرری رولز میں ترامیم منظور کرلیں، ہائیکورٹس کیلئے 7 رکنی کمیٹی قائم

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز تقرری رولز 2024 میں ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔ آئینی بینچوں کیلئے ججز کے انتخاب کا معیار بھی منظور، جبکہ ہائیکورٹس میں تقرریوں کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا

Web Desk19 جون، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول 74 روپے اور ڈیزل 67 روپے فی لٹر سستا کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 74 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا

Web Desk19 جون، 2026