وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اسٹیٹ بینک نےمتحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے، 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
اسٹیٹ بینک نےمتحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس واپس کر دیے، 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ابو ظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کو 1 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل کر دی، جبکہ گزشتہ ہفتے کی ادائیگیوں سمیت متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر واپس کیے جا چکے ہیں۔

(کراچی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ابو ظہبی فنڈفارڈیولپمنٹ کو 1 ارب ڈالر کی ادائیگی مکمل کر دی ہے، جو 23 اپریل کو ادا کی گئی۔

مرکزی بینک کے مطابق پاکستان گزشتہ ہفتے بھی 2.45 ارب ڈالر کی بڑی رقم واپس کر چکا ہے، جس کے بعد متحدہ عرب امارات کو مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی واپسی مکمل ہو گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اس ادائیگی کے ساتھ ہی پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹس کی واپسی مکمل کر لی ہے، جو ملکی مالیاتی نظم و ضبط اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری کا اہم مظہر ہے۔

ماہرینِ معاشیات کے مطابق ان ادائیگیوں سے پاکستان کی مالی ساکھ کو تقویت ملے گی، تاہم زرمبادلہ کے ذخائر پر اس کے اثرات اور آئندہ مالی حکمت عملی پر بھی گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 06:15 AM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

بالٹی مور، میری لینڈ میں چاند رات میلہ سج گیا، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت
امریکا

بالٹی مور، میری لینڈ میں چاند رات میلہ سج گیا، شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

امریکہ کی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں عیدالاضحیٰ سے قبل شاندار چاند رات میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے عید کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منایا۔ میلے میں روایتی ثقافت، رنگا رنگ اسٹالز، لذیذ کھانےشرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی

محمد نعیم اختر27 مئی، 2026
ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شمولیت کا مطالبہ
پاکستان

ٹرمپ کا سعودی عرب، قطر اور پاکستان سمیت مسلم ممالک سے ’ابراہیمی معاہدے‘ میں شمولیت کا مطالبہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ممکنہ معاہدے کے بعد سعودی عرب، قطر، پاکستان، ترکیے اور دیگر مسلم ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ابراہیمی معاہدے میں شامل ہوں، بصورت دیگر خطے میں کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے

Web Desk26 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! حج کا رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ آج ادا کیا جائے گا

دنیا بھر سے آئے لاکھوں عازمینِ حج آج وقوفِ عرفہ ادا کریں گے، میدان عرفات میں خطبۂ حج، دعاؤں اور عبادات کا روح پرور سلسلہ جاری رہے گا، سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے گئے

Web Desk26 مئی، 2026