وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

برطانو اخبار کو دعویٰ:مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بے ہوش ہیں

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
برطانو اخبار کو دعویٰ:مجتبیٰ خامنہ ای شدید زخمی اور بے ہوش ہیں

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی صحت سے متعلق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ شدید زخمی اور بے ہوش ہیں جبکہ ان کا علاج ایران کے شہر قم میں جاری ہے۔

(برطانیہ) برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای جنگ کے پہلے روز زخمی ہوئے تھے جس کے بعد سے وہ روزمرہ کے حکومتی معاملات چلانے کے قابل نہیں رہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ دعویٰ امریکا اور اسرائیل کی انٹیلی جنس میمو میں سامنے آیا ہے۔

اخبار کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جبکہ ان کی صحت کے حوالے سے ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایران خطے میں اہم پلوں کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

اسی خدشے کے پیش نظر سعودی عرب اور بحرین کو ملانے والا کنگ فہد کازوے احتیاطی تدابیر کے تحت ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 25 کلومیٹر طویل یہ پل دونوں ممالک کے درمیان واحد زمینی رابطہ سمجھا جاتا ہے۔

علاقائی صورتحال کے پیش نظر سیکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مزید حفاظتی اقدامات بھی زیر غور ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 06:03 AM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اور پوپ لیو 16 کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی
تازہ ترین

ٹرمپ اور پوپ لیو 16 کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ لیو 16 کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں دونوں شخصیات نے ایک دوسرے پر سخت تنقید کی ہے۔

Web Desk13 اپریل، 2026
نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران
تازہ ترین

نام نہاد ناکہ بندی کے بعد جلد آپ 4 سے 5 ڈالر والے پٹرول کو یاد کریں گے: ایران

ایرانی قیادت نے امریکی بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کر لیا۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ نام نہاد ناکہ بندی کے بعد دنیا جلد ہی 4 سے 5 ڈالر فی گیلن پٹرول کو یاد کرے گی۔

Web Desk13 اپریل، 2026
امریکا کا ایران پر سخت مؤقف، بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی دھمکی
امریکا

امریکا کا ایران پر سخت مؤقف، بندرگاہوں کی ناکہ بندی کی دھمکی

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف سخت بیانات دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آج صبح 10 بجے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس روس اور سعودی عرب سے بھی زیادہ تیل کے ذخائر موجود ہیں، جبکہ ایران اس وقت ایک مشکل صورتحال سے گزر رہا ہے۔

Web Desk13 اپریل، 2026