وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
برطانوی وزیراعظم کا پاکستان کے کردار کا اعتراف، ایران امریکا مذاکرات پر شہباز شریف کا شکریہ

برطانوی پارلیمنٹ میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے، جبکہ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ محمد افضل خان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا معاملہ ایوان میں اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد افضل خان نے سوال اٹھایا کہ ایسے وقت میں جب پاکستان نے امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا، برطانوی حکومت پاکستان کے ساتھ کس طرح تعاون کر رہی ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی کوششوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وزیراعظم شہباز شریف سے تین روز قبل گفتگو ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مذاکرات اور امن کے لیے پاکستان نے انتہائی اہم کردار ادا کیا، جس پر برطانیہ پاکستان کا شکر گزار ہے۔

کیئر اسٹارمر نے مزید بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن مذاکرات کے حوالے سے برطانیہ سے تعاون کی درخواست کی تھی اور برطانیہ اس عمل میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کے کردار کا اعتراف سفارتی سطح پر اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے خطے میں امن کی کوششوں کو مزید تقویت مل سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 05:34 AM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار
تازہ ترین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ 1993 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان پہلی بڑی براہِ راست اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور براہِ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم اور تعمیری گفتگو کی گئی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان
تازہ ترین

اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فوجی سازوسامان کے تبادلے اور ٹیکنالوجی تحقیق شامل تھی۔

Web Desk14 اپریل، 2026