وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سلامتی کونسل میں روس اور چین کا ویٹو، آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد مسترد

W
Web Desk
7 اپریل، 2026
سلامتی کونسل میں روس اور چین کا ویٹو، آبنائے ہرمز کھلوانے کی بحرین کی قرارداد مسترد

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں روس اور چین نے آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا، جس کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔

(نیویارک)عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں بحرین کی جانب سے پیش کردہ قرارداد پر ووٹنگ کی گئی۔

رپورٹس کے مطابق قرارداد کے حق میں 11 ووٹ آئے، تاہم سلامتی کونسل کے مستقل اراکین روس اور چین نے ویٹو پاور استعمال کرتے ہوئے قرارداد کو مسترد کر دیا، جبکہ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر قرارداد منظور ہو جاتی تو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی اجازت مل جاتی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک اہم ترین راستہ ہے، اور اس کی بندش یا کشیدگی عالمی معیشت پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔ سلامتی کونسل میں قرارداد مسترد ہونے کے بعد خطے میں کشیدگی اور غیر یقینی صورتحال مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 اپریل، 2026 کو 04:09 PM

آخری تدوین: 7 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین