وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت، اسرائیل کو دفاع کا مکمل حق حاصل رہے گا: مارکو روبیو

W
Web Desk
25 مئی، 2026
امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت، اسرائیل کو دفاع کا مکمل حق حاصل رہے گا: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ صدر ٹرمپ جلد بازی نہیں کریں گے جبکہ اسرائیل کا حقِ دفاع ہر حال میں محفوظ رہے گا۔

(واشنگٹن) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے پر کام تاحال جاری ہے اور سفارتی کوششوں کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن موقع دیا جا رہا ہے۔

اپنے بیان میں مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے اور جوہری معاملات پر حقیقی، اہم اور محدود مدت کے مذاکرات میں شامل ہونے کے حوالے سے ایک مضبوط تجویز موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے یہ سفارتی کوشش کامیاب ہو جائے گی کیونکہ خلیجی ممالک سمیت عالمی سطح پر بھی اس منصوبے کو بھرپور حمایت حاصل ہے۔ روبیو کے مطابق جن ممالک کو اس منصوبے سے آگاہ کیا گیا، انہوں نے اسے نہ صرف معقول بلکہ دنیا کے لیے درست قدم قرار دیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ صدر ڑمپ کسی معاہدے تک پہنچنے میں جلد بازی نہیں کرنا چاہتے اور وہ کوئی “برا معاہدہ” نہیں کریں گے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا سفارت کاری کو کامیاب بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گا، اس سے قبل کہ کسی دوسرے متبادل راستے پر غور کیا جائے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کے باوجود اسرئیل کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل رہے گا۔

دوسری جانب عالمی مبصرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی رابطے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جبکہ خطے کے ممالک ان مذاکرات کو انتہائی اہمیت سے دیکھ رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 مئی، 2026 کو 04:55 AM

آخری تدوین: 25 مئی، 2026

متعلقہ مضامین