بنگلہ دیش کا پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مہدی حسن معراج بنگلہ دیشی اسکواڈ کی قیادت کرینگے۔
اسکواڈ میں سومیا سرکار، سیف حسن، تنزید حسین، نجم الحسن شنتو، توحید ہریدوئے، لٹن داس، عفیف حسین، مہدالسلام، رشاد حسین ، تنویر اسلام اسکواڈ میں شامل ہیں۔ مستفیض الرحمن، تسکین احمد، شوریفل اسلام اور ناہید رانا بھی اسکواڈ کا حصہ ہے۔
یہ سیریز 11 سے 15 مارچ تک بنگلادیش میں کھیلی جائے گی جس کے تمام میچز شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوں گے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 7 مارچ، 2026 کو 08:18 AM
آخری تدوین: 26 مارچ، 2026



