وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات

W
Web Desk
17 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف سے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حاقان فیدان نے انطالیہ میں ملاقات کی، جس میں باہمی تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(انطالیہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف ترکیہ کے سرکاری دورے پر آج انطالیہ پہنچے جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے وزیر اعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا اور انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اور روایتی ترک مہمان نوازی پر ترک وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکیہ کا دورہ ان کیلئے باعثِ خوشی ہے اور وہ ترکیہ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت اور صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ان کیلئے باعثِ مسرت ہے، جبکہ اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 04:20 AM

آخری تدوین: 17 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین