وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلی بحالی کی درخواست دائر

W
Web Desk
21 مئی، 2026
وفاقی آئینی عدالت میں علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلی بحالی کی درخواست دائر

شیر افضل مروت نے علی امین گنڈاپور کو وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے پر بحال کرنے کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی ۔

(اسلام آباد) خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی بطور وزیر اعلیٰ بحالی کیلئے وفاقی آئینی عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست شیر افضل مروت کی جانب سے جمع کرائی گئی، جس میں علی امین گنڈاپور کے استعفے کو غیر آئینی اور کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو غیر قانونی طور پر ڈی نوٹیفائی کیا گیا اور یہ اقدام آئین کے منافی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ سے استعفیٰ دباؤ کے تحت لیا گیا جبکہ اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ “ایک سزایافتہ اور نااہل فرد واحد” کی ڈکٹیشن پر لیا گیا، اس لیے اس بنیاد پر ہونے والے تمام اقدامات کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔

عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سہیل آفریدی کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر علی امین گنڈاپور کو دوبارہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر آئینی اقدامات کے نتیجے میں کیے گئے تمام سرکاری فیصلوں کو منسوخ کیا جائے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 12:17 PM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔ وقوف عرفہ کی تیاری مکمل، سعودی محکمہ موسمیات نے 47 ڈگری گرمی اور گرد آلود ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا

Web Desk25 مئی، 2026
واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا
پاکستان

واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا

Web Desk24 مئی، 2026