وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صحت

جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کراچی میں متعدد نیٹ ورکس بے نقاب

W
Web Desk
15 مئی، 2026
جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، کراچی میں متعدد نیٹ ورکس بے نقاب

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر کراچی میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف بڑا آپریشن، ڈریپ اور ایف آئی اے کی 10 مشترکہ کارروائیاں، جعلی انجیکشن فیکٹریاں بے نقاب، بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات اور خام مال ضبط، متعدد ملزمان گرفتار۔

(کراچی) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کی ہدایت پر ملک بھر میں جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جبکہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ کے دوران متعدد بڑی کارروائیوں میں غیر قانونی ادویات کے نیٹ ورکس بے نقاب کر دیے گئے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ڈریپ کراچی اور ایف آئی اے نے فروری سے مئی 2026 کے دوران مشترکہ طور پر کراچی کے مختلف علاقوں میں 10 بڑی چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں میں جعلی ادویات تیار کرنے والے کارخانوں، غیر رجسٹرڈ انجیکشن بنانے والے مراکز اور منشیات کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کو نشانہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں غیر رجسٹرڈ ادویات، ٹراماڈول جیسے کنٹرولڈ ڈرگز کا خام مال، مشینری، پیکنگ میٹریل اور جعلی برانڈز قبضے میں لے لیے گئے، جبکہ متعدد ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔

وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور جعلی ادویات کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ادویات کے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے اور ڈرگ ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت عوام کو معیاری اور محفوظ ادویات کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی کو بھی انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 مئی، 2026 کو 12:37 PM

آخری تدوین: 15 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل
صحت

نشتر ہسپتال ملتان میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی سرجری، 9 ڈاکٹرز اور نرس معطل

نشتر ہسپتال میں ایچ آئی وی پازیٹو مریض کی بغیر رپورٹ سرجری کرنے کے معاملے پر 9 ڈاکٹرز اور ایک نرس کو معطل کر دیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے 4 رکنی کمیٹی قائم جبکہ متعدد ڈاکٹرز اور سٹاف کے ایچ آئی وی ٹیسٹ بھی کرائے گئے ہیں

Web Desk23 مئی، 2026
ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے پر اتفاق
پاکستان

ایچ آئی وی ایڈز کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے پر اتفاق

وزیر مملکت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی زیرصدارت اجلاس میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے نیشنل پبلک ہیلتھ لا تیار کرنے، آلودہ سرنجوں کی تحقیقات اور طبی مراکز کی سخت نگرانی پر اتفاق کیا گیا۔

Web Desk9 مئی، 2026
ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے شواہد سامنے نہیں آئے، ڈریپ کا مؤقف
پاکستان

ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے شواہد سامنے نہیں آئے، ڈریپ کا مؤقف

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کے سرنج کے ذریعے پھیلاؤ کے واضح شواہد تاحال سامنے نہیں آئے۔

Web Desk3 مئی، 2026