وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے شواہد سامنے نہیں آئے، ڈریپ کا مؤقف

W
Web Desk
3 مئی، 2026
ایچ آئی وی سرنج سے پھیلنے کے شواہد سامنے نہیں آئے، ڈریپ کا مؤقف

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ خان نے کہا ہے کہ ملک میں ایچ آئی وی کے سرنج کے ذریعے پھیلاؤ کے واضح شواہد تاحال سامنے نہیں آئے۔

(اسلام آباد)میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عبیداللہ خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک، دو اور پانچ ایم ایل سرنجز آٹو ڈسپوز ایبل ہیں، تاہم 10 سی سی سرنج ابھی تک آٹو ڈسپوز ایبل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزارت صحت اس حوالے سے پابندی عائد کرتی ہے تو اس پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

سی ای او ڈریپ نے بتایا کہ سرنجز کے استعمال اور ممکنہ خطرات سے متعلق ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، تاہم اب تک یہ ثابت نہیں ہو سکا کہ ملک میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ سرنجز کے ذریعے ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جہاں انجیکشن کا استعمال بہت زیادہ ہے، اور ہر سال تقریباً ڈیڑھ سے دو ارب سرنجز استعمال کی جاتی ہیں، جس کے باعث احتیاطی تدابیر اور مؤثر ریگولیشن کی ضرورت مزید بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق محفوظ طبی طریقہ کار، آٹو ڈسپوز ایبل سرنجز کا استعمال اور آگاہی مہمات بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 3 مئی، 2026 کو 06:00 PM

آخری تدوین: 3 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔ وقوف عرفہ کی تیاری مکمل، سعودی محکمہ موسمیات نے 47 ڈگری گرمی اور گرد آلود ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا

Web Desk25 مئی، 2026
واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا
پاکستان

واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا

Web Desk24 مئی، 2026