وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

W
Web Desk
21 مئی، 2026
دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی: فیلڈ مارشل عاصم منیر

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیرے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور ملک بھر میں پائیدار امن و استحکام کے قیام تک یہ کوششیں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

راولپنڈی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو عسکری اعزازات دینے کی ایک پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد منعقد ہوئی، جس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب کے دوران شہداء کے اہلِ خانہ، افسران اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی بہادری اور وطن کیلئے نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر 50 ستارۂ امتیاز (ملٹری) جبکہ 12 تمغۂ بسالت عطا کیے گئے۔ بعد از شہادت دیے جانے والے اعزازات شہداء کے اہلِ خانہ نے وقار اور عزت کے ساتھ وصول کیے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء اور غازی قوم کا دائمی فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت کی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وطن کا امن اور سلامتی انہی عظیم قربانیوں اور فرض سے بے لوث وابستگی کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ کی استقامت، حوصلے اور وطن سے غیر متزلزل وابستگی کو بھی زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عملی تیاری اور عزم کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں کی تعریف کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ پوری قومی قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 21 مئی، 2026 کو 12:36 PM

آخری تدوین: 21 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔ وقوف عرفہ کی تیاری مکمل، سعودی محکمہ موسمیات نے 47 ڈگری گرمی اور گرد آلود ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا

Web Desk25 مئی، 2026
واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا
پاکستان

واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا

Web Desk24 مئی، 2026