وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ ایران مکمل، خطے میں مفاہمت کی جانب پیش رفت

W
Web Desk
23 مئی، 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ ایران مکمل، خطے میں مفاہمت کی جانب پیش رفت

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران مکمل ہو گیا،

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کا مختصر مگر انتہائی اہم سرکاری دورۂ ایران مکمل ہو گیا، جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی جانب حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق ایران پہنچنے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کا استقبال ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی نے سینئر سول اور عسکری حکام کے ہمراہ کیا۔

دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایران کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں خطے میں کشیدگی میں کمی، امن کے قیام اور جاری ثالثی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ ملاقاتیں جاری سفارتی و ثالثی عمل کا حصہ تھیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

بیان کے مطابق تہران میں ہونے والی ملاقاتیں مثبت اور تعمیری ماحول میں انجام پائیں، جنہوں نے ثالثی کے عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی گہری بات چیت کے نتیجے میں حتمی مفاہمت کی طرف حوصلہ افزا پیش رفت سامنے آئی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں کا مقصد 8 اپریل کی جنگ بندی کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی میں کمی اور تعمیری روابط کے فروغ کو یقینی بنانا تھا۔

ایرانی قیادت نے علاقائی مسائل کے پرامن حل اور مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے مخلصانہ اور تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے امن کے لیے اسلام آباد کی سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 03:21 PM

آخری تدوین: 23 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ
تازہ ترین

لبیک اللھم لبیک! مناسکِ حج کا آغاز، لاکھوں عازمین کا منیٰ کی جانب رُخ

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، لاکھوں عازمین حج خیموں کے شہر منیٰ پہنچ گئے۔ وقوف عرفہ کی تیاری مکمل، سعودی محکمہ موسمیات نے 47 ڈگری گرمی اور گرد آلود ہواؤں کا الرٹ جاری کردیا

Web Desk25 مئی، 2026
واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا
پاکستان

واشنگٹن ٹائمز: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا ایران مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا

امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات ختم کرانے اور امن معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا

Web Desk24 مئی، 2026