گورننس بہتر کرنا اور کرپشن ختم کرنا ہمارا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کا نہیں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک میں گورننس بہتر کرنا اور کرپشن کا خاتمہ ہمارا ایجنڈا ہے، آئی ایم ایف کا نہیں۔
(واشنگٹن ڈی سی-محمد نعیم اختر ) واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ کی پریس کانفرنس میں وائسز آف امریکا کے نمائندے محمد نعیم اختر نے جب انہیں یاد دلایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے گورننس کے نظام اور بدعنوانی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ساتھ ساتھ سیاست دانوں اور اہم عہدوں پر فائز افراد کی فنانشل تفصیلات بھی مانگی ہیں۔ کیا یہ بدعنوانی، کرپشن اور بیڈ گورنس آئی ایم ایف پروگرام پر اثر انداز ہوگی- اس سوال پر وزیر خزانہ نے کہا اس معاملے پر ایکشن پلان جاری کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے کئی کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 17 اپریل، 2026 کو 07:10 PM
آخری تدوین: 17 اپریل، 2026



