وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا بڑا اعلان: مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، امریکا قابلِ اعتماد نہیں، ایرانی سفیر

W
Web Desk
16 اپریل، 2026
ایران کا بڑا اعلان: مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، امریکا قابلِ اعتماد نہیں، ایرانی سفیر

ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، ایران کو پاکستان پر اعتماد ہے، امریکا قابلِ بھروسہ نہیں۔

اسلام آباد میں پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ امریکا قابلِ بھروسہ ملک نہیں جبکہ ایران نے پاکستان کو قابلِ اعتماد اور غیر جانبدار ثالث قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں، ایران پاکستان کے سفارتی کردار اور امن کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایرانی سفیر نے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہے۔

رضا امیری مقدم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران خطے میں بالادستی نہیں بلکہ خودمختاری کے تحفظ کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے اور اس حوالے سے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے بھی ایران کے جوہری ہتھیار نہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران 1979 کے انقلاب کے بعد سے مسلسل دباؤ کا سامنا کر رہا ہے اور گزشتہ 47 برسوں سے امریکا اور صیہونی قوتوں کے دباؤ کو برداشت کیا مگر وہ ناکام رہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل خطے میں بالادستی چاہتا ہے جبکہ امریکا اس کی حمایت کرتا ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ مذاکرات کے دوران امریکا نے اچانک حملے کیے جس سے سفارتی عمل متاثر ہوا، تاہم ایران کو جانی و مالی نقصان کے باوجود قوم متحد اور مضبوط ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 16 اپریل، 2026 کو 02:38 PM

آخری تدوین: 16 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین