وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکی منصوبوں کے خلاف ایرانی فورسز ڈٹ کر کھڑی ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای

W
Web Desk
18 اپریل، 2026
امریکی منصوبوں کے خلاف ایرانی فورسز ڈٹ کر کھڑی ہیں: مجتبیٰ خامنہ ای

مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکی منصوبوں کے خلاف ایرانی فورسز ڈٹ کر کھڑی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے مکمل تیار ہیں۔

(تہران)ایرانی فوج کے قیام کے دن کی تقریب میں شرکت کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی بحریہ دشمنوں کو نئی اور سخت شکست دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج قوم کے بیٹے کی مانند ہے جو عوام کے گھروں سے جنم لیتی ہے، جبکہ کچھ طاقتیں ایران کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں لیکن امریکی منصوبوں کے خلاف ایرانی فورسز ثابت قدم ہیں۔

مجتبیٰ خامنہ ای نے مزید کہا کہ ایرانی فوج بہادری کے ساتھ سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے اور فوج کے قیام کے دن کے موقع پر انہوں نے مسلح افواج کو مبارکباد بھی پیش کی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 18 اپریل، 2026 کو 12:30 PM

آخری تدوین: 18 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین