وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا

W
Web Desk
22 مئی، 2026
مشرق وسطیٰ کشیدگی، ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران ایران نے مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف یم کی قیادت کریں گے جبکہ اسماعیل بقائی کو ترجمان مقرر کیا گیا ہے

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف مذاکراتی ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کو مذاکراتی ٹیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔

اس سے قبل اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ تہران سنجیدگی اور نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ اختیار کیے ہوئے ہے اور تمام تفصیلات صرف مجاز حکام کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

ایرانی حکام کے مطابق مجوزہ مذاکرات میں خطے میں جاری کشیدگی کا خاتمہ، بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی اور سمندری راستوں پر ایرانی جہازوں کے تحفظ جیسے معاملات کو بنیادی اہمیت حاصل ہوگی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان کو خطے میں بڑھتی سفارتی سرگرمیوں اور ممکنہ امن کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 06:20 PM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں جلد بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے

Web Desk25 مئی، 2026
علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ایران میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور جوہری مذاکرات سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے

Web Desk25 مئی، 2026