وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، جنگ بندی اور دھمکیوں کے خاتمے کا مطالبہ

W
Web Desk
22 مئی، 2026
ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، جنگ بندی اور دھمکیوں کے خاتمے کا مطالبہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں۔ ایران نے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے جوہری معاملات سے متعلق قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا

(تہران) ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا مرکز لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے سے متعلق امور ہیں۔

اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات کی تفصیلات مجاز حکام اور مذاکراتی ٹیم کے ترجمان ہی فراہم کریں گے، جبکہ جوہری معاملات سے متعلق گردش کرنے والی قیاس آرائیوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات انتہائی سنجیدگی اور احتیاط کے ساتھ جاری ہیں اور کسی بھی مثبت پیش رفت کے لیے دھمکیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایرانی ترجمان کے مطابق امریکا کا دھمکی آمیز رویہ غیر مؤثر رہے گا۔

ایرانی وزارت خارجہ نے جنگ بندی، منجمد اثاثوں کی واپسی اور بحری تحفظ کو مذاکرات کے اہم نکات قرار دیا ہے۔ ترجمان نے جوہری پروگرام سے متعلق خبروں اور تبصروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بعض اطلاعات حقیقت کے منافی ہیں۔

دوسری جانب ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پیغام کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات میں جزوی کمی دیکھی گئی ہے، تاہم حتمی پیش رفت کا انحصار عملی اقدامات پر ہوگا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 03:52 AM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں جلد بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے

Web Desk25 مئی، 2026
علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ایران میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور جوہری مذاکرات سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے

Web Desk25 مئی، 2026