وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں: مارکو روبیو

W
Web Desk
22 مئی، 2026
 فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں ہیں: مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری بات چیت میں پاکستان اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کے دورے پر جا رہے ہیں اور ان سے مسلسل رابطہ برقرار ہے۔

مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو امریکا کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب فیصلہ ایران کو کرنا ہے کہ وہ معاہدے کی جانب بڑھتا ہے یا نہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جلد کسی مثبت نتیجے تک پہنچا جائے گا اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن معاہدے پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہے، تاہم متبادل حکمت عملی بھی تیار رکھی گئی ہے۔ ان کے مطابق امریکا ایران کو “ٹول ٹیکس” نظام نافذ کرنے سے روکنے کے لیے عالمی سطح پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کو بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ امریکا کا مؤقف واضح ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ یورینیم افزودگی اور آبنائے ہرمز سے متعلق معاملات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش جاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی سرگرمیوں کو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کو بھی اسی سلسلے کی اہم کڑی سمجھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 مئی، 2026 کو 02:14 PM

آخری تدوین: 22 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں جلد بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے

Web Desk25 مئی، 2026
علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ایران میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور جوہری مذاکرات سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے

Web Desk25 مئی، 2026