وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
معیشت

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی، نئی مانیٹری پالیسی جاری

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھا کر 11.5 فیصد کر دی، نئی مانیٹری پالیسی جاری

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کے تحت شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا، وجہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ قرار۔

(کراچی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے پالیسی ریٹ 10.5 فیصد سے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مانیٹری پالیسی کمیٹی کے طویل اجلاس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا، جس میں ملکی اور عالمی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں اور سپلائی چین پر دباؤ کے باعث شرح سود میں تبدیلی ضروری سمجھی گئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے نے پاکستان کی معیشت پر بھی اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ مہنگائی کے منظرنامے میں بھی نمایاں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق موجودہ حالات میں مالیاتی استحکام برقرار رکھنے اور مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے پالیسی ریٹ میں اضافہ ناگزیر تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو 10.5 فیصد پر برقرار رکھا تھا، تاہم تازہ اجلاس میں اسے بڑھا کر 11.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق شرح سود میں اضافے سے قرضوں کی لاگت بڑھ سکتی ہے، تاہم اس اقدام کا مقصد مہنگائی کے دباؤ کو محدود کرنا اور معیشت میں استحکام برقرار رکھنا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 12:50 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں جلد بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے

Web Desk25 مئی، 2026
عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  کمی
تازہ ترین

عید الاضحیٰ پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے

Web Desk23 مئی، 2026
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ریورس گیئر
تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی، عالمی و مقامی مارکیٹس میں ریورس گیئر

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ سونا 6800 روپے سستا ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی

Web Desk20 مئی، 2026