وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
کھیل

پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم نے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11 فائنل: وزیراعظم نے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی

محسن نقوی کی درخواست پر فیصلہ، فرنچائز مالکان نے بھی تماشائیوں کی شرکت کی حمایت کی

(اسلام آباد) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں محسن نقوی نے بتایا کہ انہوں نے وزیراعظم سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم خود بھی شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دینے کے حق میں تھے، تاہم ملک میں جاری کفایت شعاری مہم کے باعث احتیاطی اقدامات پر زور دیا جا رہا تھا۔

چیئرمین پی سی بی کے مطابق فرنچائز مالکان کی درخواست پر وزیراعظم نے پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی خصوصی اجازت دی۔

محسن نقوی نے اس فیصلے پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری ہے اور فائنل کے جوش و خروش میں مزید اضافہ کرے گا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور ایران امریکا تنازع کے باعث ممکنہ تیل بحران کے پیش نظر حکومت پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم شروع کر رکھی ہے، جس کے تحت ایندھن کے استعمال میں کمی کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 09:42 AM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا
تازہ ترین

آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قذافی اسٹیڈیم لاہور اور لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا۔ دونوں بورڈز کو فیصلے کے خلاف 14 روز میں اپیل کا حق حاصل ہے

Web Desk9 جون، 2026
سوریا کمار یادیو کا کپتانی سے ہٹائے جانے پر پہلا ردعمل، شریاس ائیر کی حمایت میں بیان
کھیل

سوریا کمار یادیو کا کپتانی سے ہٹائے جانے پر پہلا ردعمل، شریاس ائیر کی حمایت میں بیان

بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان سوریا کمار یادیو نے کپتانی سے ہٹائے جانے اور اسکواڈ سے باہر کیے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا۔ انہوں نے نئے کپتان شریاس ائیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فیصلے پر مثبت رویہ اپنایا

Web Desk7 جون، 2026
انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف شاندار فتح، کانسی کا تمغہ اپنے نام
تازہ ترین

انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف شاندار فتح، کانسی کا تمغہ اپنے نام

جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

Web Desk6 جون، 2026