انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ: پاکستان کی ملائیشیا کے خلاف شاندار فتح، کانسی کا تمغہ اپنے نام

جاپان میں جاری انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کو 0-3 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
جاپان میں جاری انڈر18 ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے ملائیشیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔
تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ابتدا ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور بہترین کھیل پیش کیا۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول عزیر احمد نے اسکور کیا، جس کے بعد حیدر آسام نے پنالٹی اسٹروک پر گیند کو جال میں پہنچا کر برتری کو دگنا کردیا۔
میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے تیسرا اور آخری گول عدیل نے اسکور کیا، جس کے بعد ملائیشیا کی ٹیم واپسی نہ کرسکی۔ پاکستانی دفاع اور گول کیپنگ بھی شاندار رہی اور ملائیشیا پورے میچ میں کوئی گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا فائنل آج میزبان جاپان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا،
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 6 جون، 2026 کو 09:58 AM
آخری تدوین: 6 جون، 2026



