وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران جنگ بندی معاہدo : “ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ ہو۔”مارکو روبیو

W
Web Desk
23 مئی، 2026
ایران جنگ بندی معاہدo : “ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ ہو۔”مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیونے کہا ہے کہ توقع ہے ایران جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ آج ہی قبول کر لے گا، جبکہ آنے والے چند دنوں میں اہم اعلان بھی متوقع ہے

(واشنگٹن) مارکو روبیو کے مطابق ایران سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے اور وہ ایران جنگ سے متعلق اچھی خبر کے لیے پُرامید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے ایران تنازع سفارت کاری کے ذریعے حل ہو جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ “ہوسکتا ہے آج، کل یا اگلے چند دنوں میں ہمارے پاس اعلان کے لیے کچھ ہو۔” ان کے مطابق صدر ٹرمپ کی خواہش ہے کہ ایران مسئلے کو سفارتی انداز میں حل کیا جائے۔

مارکو روبیو نے واضح کیا کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، جبکہ تنازع کے خاتمے کے لیے یورینیم کے معاملے کو حل کرنا ضروری ہوگا۔ انہوں نے ایران سے مطالبہ کیا کہ آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹیکس کے کھولا جائے اور ایران اپنا تمام افزودہ یورینیم امریکہ کے حوالے کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی عمل مسلسل جاری ہے اور امریکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف آپشنز پر کام کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 مئی، 2026 کو 02:52 PM

آخری تدوین: 23 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں
تازہ ترین

ایران امریکا معاہدے کی امید، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ معاہدے کی خبروں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمتیں نمایاں حد تک نیچے آگئیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے معاہدے میں جلد بازی سے گریز کی ہدایت کی ہے

Web Desk25 مئی، 2026
علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی
پاکستان

علیمہ خان کا بڑا الزام، بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خفیہ طور پر محسن نقوی سے ملاقات کی

علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور سہیل آفریدی نے خاندان کو اعتماد میں لیے بغیر محسن نقوی سے ملاقات کی۔ شیخ وقاص اکرم نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بات چیت امن و امان کے امور پر ہوئی

Web Desk25 مئی، 2026
ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان
تازہ ترین

ایران امریکا ممکنہ معاہدہ، حتمی منظوری سپریم لیڈر کے اختیار میں: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ممکنہ معاہدے سمیت ایران میں کوئی بھی اہم فیصلہ سپریم لیڈر کی منظوری کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ مجوزہ معاہدے میں آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور جوہری مذاکرات سے متعلق اہم نکات سامنے آگئے

Web Desk25 مئی، 2026