وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل 135روپے ، پیٹرول 12روپے فی لیٹرسستا کردیا،

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
وزیر اعظم شہبازشریف نے ڈیزل 135روپے ، پیٹرول 12روپے فی لیٹرسستا کردیا،

وزیراعظم شہباز نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا، جبکہ عام آدمی کیلئے سبسڈی برقرار رکھنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

(اسلام آباد) وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ڈیزل کی قیمت میں 135 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 520 روپے سے کم ہو کر 385 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے گا اور حکومت اپنے وعدے پر قائم ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے سبسڈی برقرار رکھی جائے گی، موٹرسائیکل سواروں، پبلک ٹرانسپورٹ اور مال بردار گاڑیوں کیلئے سبسڈی کی فراہمی جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہوگا، جس سے عوام کو فوری ریلیف ملے گا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کی صورت میں عوام کو مزید ریلیف دیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 06:48 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی
پاکستان

امریکی ناکہ بندی، پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر نے آبنائے ہرمز عبور کر لی

امریکی ناکہ بندی کے باوجود پاکستانی جھنڈے والے آئل ٹینکر "شالامار" نے آبنائے ہرمز کامیابی سے عبور کر لی ہے اور جہاز 19 اپریل کو کراچی پہنچنے کی توقع ہے۔

Web Desk17 اپریل، 2026
پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ
پاکستان

پاکستان میں پہلی تیز رفتار ٹرین منصوبے کا آغاز، ریلوے اور پنجاب حکومت کے درمیان معاہدہ

پاکستان میں جدید ٹرانسپورٹ کے نئے دور کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جہاں پہلی تیز رفتار ٹرین کے منصوبے کے لیے پاکستان ریلوے اور حکومتِ پنجاب کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔

Web Desk17 اپریل، 2026
بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
پاکستان

بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کو علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ گزشتہ رات انہیں بتایا گیا کہ بشریٰ بی بی کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم ان کے علاج سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے فوری طور پر آگاہ کیا جائے۔

Web Desk17 اپریل، 2026