وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا، کشیدگی میں اضافہ

W
Web Desk
11 مئی، 2026
ٹرمپ نے جنگ بندی منصوبے پر ایران کا جواب مسترد کردیا، کشیدگی میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کیے گئے منصوبے پر ایران کے ردعمل کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے “مکمل طور پر ناقابل قبول” قرار دے دیا۔

(واشنگٹن)صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے موصول ہونے والا جواب پڑھ لیا ہے، تاہم یہ جواب انہیں ہرگز پسند نہیں آیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا، “میں نے ابھی ایران کے نام نہاد نمائندوں کی جانب سے دیا گیا جواب پڑھا ہے، مجھے یہ بالکل پسند نہیں آیا، یہ مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔”

صدر ٹرمپ کے اس سخت ردعمل کے بعد خطے میں جاری کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ سفارتی حلقے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران کا جواب پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان نے اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کیا، تاہم اس حوالے سے پاکستانی حکام کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری تناؤ کے تناظر میں یہ پیش رفت خطے کی سیاسی صورتحال پر اہم اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 مئی، 2026 کو 01:28 AM

آخری تدوین: 11 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026
ایران-امریکہ معاہدہ آخری مراحل میں، دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع: ٹرمپ
امریکا

ایران-امریکہ معاہدہ آخری مراحل میں، دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ آخری مراحل میں ہے، سپریم لیڈر کی منظوری مل چکی ہے اور دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع ہیں۔ پابندیاں ختم ہونے سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Web Desk12 جون، 2026
سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی
امریکا

سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

اکنا ریلیف کی قیادت نے یقین دلایا کہ ادارہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا

Web Desk12 جون، 2026