وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی

W
Web Desk
12 جون، 2026
ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

(تہران)ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ مجوزہ معاہدے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا اور تہران مختلف نکات کا تفصیلی جائزہ لے رہا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنی بنیادی ریڈ لائنز پر قائم ہے اور جب متعلقہ حکام کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تو حکومت باضابطہ طور پر اس کا اعلان کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے مسودے اور اس کے مختلف نکات پر داخلی سطح پر مشاورت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک تمام متعلقہ فریقین مکمل اتفاق رائے تک نہیں پہنچتے، اس وقت تک کسی بھی ممکنہ معاہدے کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور قطر مذاکراتی اور ثالثی عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک سفارتی پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ایران نے مجوزہ معاہدے کے مسودے کے بڑے حصے پر اتفاق کیا تھا، تاہم امریکہ نے مذاکرات کے دوران متعدد مرتبہ اپنے مؤقف میں تبدیلی کی، جس سے پیش رفت متاثر ہوئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تہران اپنی قومی مفادات اور بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ایران کی ریڈ لائنز بدستور برقرار ہیں۔ ان کے مطابق کسی بھی معاہدے کی کامیابی کا انحصار تمام فریقوں کے مستقل اور واضح مؤقف پر ہے

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 جون، 2026 کو 04:19 AM

آخری تدوین: 12 جون، 2026

متعلقہ مضامین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

Web Desk12 جون، 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026
فیفا ورللڈ کپ 2026ء: میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی
تازہ ترین

فیفا ورللڈ کپ 2026ء: میکسیکو نے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے شکست دے دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو نے جنوبی افریقہ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ جولین کینونس اور راؤل جمنیز نے گول اسکور کیے، جبکہ میچ میں تین ریڈ کارڈز بھی دکھائے گئے

Web Desk12 جون، 2026