وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد

W
Web Desk
28 اپریل، 2026
سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ٹرمپ کو دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد

“86” امریکی سلینگ میں کسی شخص کو “ہٹانے” یا “ختم کرنے” کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ “47” موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ تھا

( واشنگٹن ڈی سی / محمد نعیم اختر ) امریکی محکمہ انصاف نے سابق ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کومی پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مبینہ دھمکی دینے کے الزام میں فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد سامنے آئی جس میں ساحل سمندر پر سیپیوں سے بنائے گئے “86 47” کے اعداد دکھائے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ سال مئی میں جیمز کومی نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا کہ یہ ان کی ساحل پر چہل قدمی کے دوران دیکھی گئی “دلچسپ سیپیوں کی ترتیب” ہے۔ تاہم ناقدین نے دعویٰ کیا کہ “86” امریکی سلینگ میں کسی شخص کو “ہٹانے” یا “ختم کرنے” کے معنی میں استعمال ہوتا ہے جبکہ “47” موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف اشارہ تھا، جو امریکا کے 47 ویں صدر ہیں۔

اس پوسٹ کے بعد ریپبلکن رہنماؤں اور ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں نے شدید ردعمل دیا تھا۔ اُس وقت کی ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوئم نے کہا تھا کہ معاملے کی تحقیقات امریکی سیکریٹ سروس کرے گی کیونکہ یہ صدر ٹرمپ کے “قتل کی ترغیب” ہو سکتی ہے۔

امریکی سیکریٹ سروس نے جیمز کومی سے واشنگٹن ڈی سی میں کئی گھنٹے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔ کومی نے تفتیش کاروں کو بتایا تھا کہ انہوں نے یہ سیپیاں شمالی کیرولائنا کے ایک ساحل پر دیکھی تھیں۔

بعد ازاں قومی انٹیلی جنس کی ڈائریکٹر تلسی گیبرڈ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ جیمز کومی کو “جیل بھیجا جانا چاہیے” کیونکہ صدر ٹرمپ کی جان کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

شدید تنقید کے بعد جیمز کومی نے اپنی پوسٹ حذف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کچھ لوگ ان نمبروں کو تشدد سے جوڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر قسم کے تشدد کے خلاف ہیں، اسی لیے پوسٹ ہٹا دی گئی۔

قانونی اور سیکیورٹی ماہرین کے مطابق اظہارِ رائے کی آزادی سے متعلق امریکی قوانین کے باعث اس نوعیت کا مقدمہ عدالت میں کمزور ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ مقدمہ صدر ٹرمپ اور جیمز کومی کے درمیان کئی برسوں سے جاری کشیدگی کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ جیمز کومی کو 2017 میں صدر ٹرمپ نے روسی مداخلت کی تحقیقات کے دوران ایف بی آئی کی سربراہی سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد وہ ٹرمپ کے سخت ناقد بن گئے تھے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 28 اپریل، 2026 کو 07:16 PM

آخری تدوین: 28 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026
ایران-امریکہ معاہدہ آخری مراحل میں، دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع: ٹرمپ
امریکا

ایران-امریکہ معاہدہ آخری مراحل میں، دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع: ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان معاہدہ آخری مراحل میں ہے، سپریم لیڈر کی منظوری مل چکی ہے اور دستخط رواں ہفتے یورپ میں متوقع ہیں۔ پابندیاں ختم ہونے سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Web Desk12 جون، 2026
سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی
امریکا

سان ڈیاگو سانحہ: اکنا ریلیف کی قیادت کا اسلامی مرکز سان ڈیاگو کا دورہ، متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی

اکنا ریلیف کی قیادت نے یقین دلایا کہ ادارہ متاثرہ خاندانوں اور کمیونٹی کی ہر ممکن مدد جاری رکھے گا

Web Desk12 جون، 2026