وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایرانی وزیر خارجہ کی مختصرٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع،حکومتی ذرائع

W
Web Desk
24 اپریل، 2026
ایرانی وزیر خارجہ کی مختصرٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع،حکومتی ذرائع

پاکستانی مصالحتی ٹیم کی اہم سفارتی کوششوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد امن مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ متوقع ہے۔

(اسلام آباد )حکومتی ذرائع کے مطابق حالیہ پیش رفت پاکستانی مصالحتی ٹیم سے ہونے والی اہم بات چیت اور مسلسل رابطوں کا نتیجہ ہے، جس کے بعد مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے ماحول سازگار بنایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کے آج اسلام آباد روانہ ہونے کا امکان ہے جبکہ امریکا کی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے اور انتظامات کا جائزہ لے رہی ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ کی بھی مختصر ٹیم کے ساتھ آج رات اسلام آباد آمد متوقع ہے، جہاں وہ اہم ملاقاتوں میں شرکت کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے اس اہم مرحلے میں پاکستان کی سول اور عسکری قیادت بھی شریک ہوگی تاکہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ لائحہ عمل پر پیش رفت ممکن ہو سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں متوقع مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا ایران تنازع کے سفارتی حل کیلئے ایک اہم موقع ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 24 اپریل، 2026 کو 12:05 PM

آخری تدوین: 24 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی
تازہ ترین

ایران نے معاہدے پر حتمی فیصلے کی تردید کر دی، پاکستان اور قطر ثالثی میں متحرک: اسماعیل بقائی

ایران کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے جبکہ پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔

Web Desk12 جون، 2026
فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی
تازہ ترین

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں منفرد ریکارڈ قائم، 3 ریڈ کارڈز نے تاریخ رقم کر دی

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے افتتاحی میچ میں میکسیکو اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلے کے دوران 3 ریڈ کارڈز دکھائے گئے، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کے کسی بھی افتتاحی میچ میں پہلی بار ہوا۔ یہ منفرد ریکارڈ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گی

Web Desk12 جون، 2026
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور
تازہ ترین

ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان ایران معاہدے پر مشاورت، جوہری پروگرام محدود کرنے پر زور

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران سے متعلق مجوزہ مفاہمتی یادداشت پر گفتگو کی۔ ٹرمپ نے ایران کی افزودہ یورینیم، جوہری تنصیبات اور میزائل پروگرام محدود کرنے کے عزم کا اظہار کیا

Web Desk12 جون، 2026