وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

W
Web Desk
9 اپریل، 2026
اسلام آباد میں ایران امریکہ مذاکرات، جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں، نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچے گا، وائٹ ہاؤس ترجمان کا بڑا اعلان، جنگ بندی اور آبنائے ہرمز پر اہم پیش رفت۔

(واشنگٹن) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیویٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کے روز اسلام آباد میں ہوگا، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شریک ہوں گے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس کی قیادت میں پاکستان بھیجا جا رہا ہے، جبکہ جے ڈی وینس نے ایران کے مسئلے پر اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کو پاکستان میں مذاکرات ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق ایران نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یورینیم حوالے کرنے پر آمادہ ہو سکتا ہے، تاہم لبنان ایران کے جنگ بندی معاہدے کا حصہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے پیش کردہ 10 نکات پر ہی جنگ بندی ممکن ہوئی۔

وائٹ ہاؤس ترجمان نے مزید کہا کہ "آپریشن ایپک فیوی" کے دوران ایرانی فضائیہ، نیوی اور فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جبکہ ایران کے جوہری اور میزائل پروگرام کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اب اپنے علاقائی پراکسی گروپس کو ہتھیار فراہم کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ کے دوران 13 امریکی فوجی ہلاک جبکہ سیکڑوں زخمی ہوئے، تاہم سیز فائر معاہدہ امریکا کی فتح قرار دیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کی ریڈ لائنز تبدیل نہیں ہوئی ہیں، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ مزید بتایا گیا کہ ایران میں 13 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا جس سے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے کی صورتحال میں اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں اور پاکستان سفارتی سطح پر کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 9 اپریل، 2026 کو 04:55 AM

آخری تدوین: 9 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین