وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

W
Web Desk
4 اپریل، 2026
پاکستان کا متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

متحدہ عرب امارات کی جانب سے فوری واپسی کے مطالبے کے بعد پاکستان نے 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم رواں ماہ کے اختتام تک متحدہ عرب امارات کو منتقل کر دی جائے گی۔

(اسلام آباد)ذرائع کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دیا گیا 2 ارب ڈالر قرض پاکستان کے اکاؤنٹ میں سیف ڈپازٹ کی صورت میں موجود تھا، جس پر پاکستان تقریباً 6 فیصد سالانہ شرح سود ادا کر رہا تھا۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے اس قرض کو متعدد بار رول اوور کیا تھا، جبکہ دسمبر 2025 میں بھی اس قرض کی مدت میں محدود مدت کے لیے توسیع کی گئی تھی۔ تاہم اب ابوظہبی کی جانب سے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مطالبے کے بعد پاکستان نے قرض کی مکمل رقم واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لیے مالی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پر عارضی دباؤ پڑ سکتا ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ ادائیگی کے لیے ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 اپریل، 2026 کو 03:57 AM

آخری تدوین: 4 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین